بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کو کورونا ہو گیا

مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کورونا میں مبتلا ہو گئے، اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

عبدالرزاق داؤد کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مجھے کورونا کی معمولی علامات ہیں، میں نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ، آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

حکام وزارت تجارت کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کروا چکے ہیں، وہ گزشتہ روز لاہور میں ایک فرد سے ملے تھے۔

وزارت تجارت کا مزید بتانا ہے کہ جس شخص سے ان کی ملاقات ہوئی تھی، اس کا دو روز بعد کورونا مثبت ہوا تھا۔

Back to top button