بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،آرمی چیف

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال بشمول افغانستان میں تازہ ترین پیش رفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی فائدہ مند دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جرمن وزیر خارجہ  نے آرمی چیف کا کابل سے انخلاء کے دوران پاکستان کی جانب سے دی گئی مدد پر شکریہ ادا کیا۔

Back to top button