بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے سفیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی پیک منصوبےکو خراب کرنے والوں کے عزائم ناکام بنانےکے عزم کا اعادہ کیا۔

 چینی سفیر نے بھی خطے میں امن اور استحکام کےلیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

Back to top button