بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹی کی پیدائش

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بسمہ معروف کو مبارک باد دی۔

بسمہ معروف ایک روزہ کرکٹ میں 108 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں جہاں انہوں نے 2602 رنز اسکور کیے جبکہ 44 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔ 

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ بسمہ نے اتنے ہی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے جہاں انہوں نے 2224 رنز اسکور کیے اور 36 وکٹیں بھی لیں۔

اشتہار
Back to top button