قومی
ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا خطرہ ہے، شوکت ترین
نیب پر بات نہیں کرسکتا، پہلے بھی بات کی تھی تو نوٹس دے دیا تھا
وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ نیب کا ڈر وزارت خزانہ سمیت تمام وزارتوں میں ہے۔ وہ نیب پر زیادہ بات نہیں کرسکتے، پہلے بات کی تھی تو نیب نے نوٹس دے دیا تھا۔
پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہر کسی کو نیب کا خوف ہے تو دونوں طرف کی سیاسی قیادت کو مل بیٹھنا چاہیے اور ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جن سے یہ ناجائز ڈر ختم ہوسکے۔
ڈالر کی قدر بڑھنے پر شوکت ترین کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر گرنے کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا خطرہ ہے۔