بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

اسلام آباد میں کورونا کے باعث 3 افراد انتقال کر گئے

گزشتہ روز وفاقی درالحکومت میں کورونا کے 4 ہزار 609 ٹیسٹ کیے گئے، 209 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، مثبت کیسوں کی شرح 4اعشاریہ 5 فیصد رہی

 اسلام آباد میں گزشتہ روز 209 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جبکہ مثبت کیسوں کی شرح 4اعشاریہ 5 فیصد رہی ۔

محکمہ ضلعی صحت اسلام آباد کے مطابق گزشتہ روز وفاقی درالحکومت میں کورونا کے 4 ہزار 609 ٹیسٹ کیے گئے، 209 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، مثبت کیسوں کی شرح 4اعشاریہ 5 فیصد رہی۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا کے باعث 3 افراد انتقال کر گئے ،اسلام آباد میں کورونا مریضوں کے لیے مختص 43 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 61 ہزار 410 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4199 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 141 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا، جبکہ مثبت کیسز کی شرح6اعشاریہ 83 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

Back to top button