بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکا میں جعلی کورونا ویکسین کارڈ 25 سے 200 ڈالرز میں ملنے لگا

ان جعلی کارڈز کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ پریشان ہوگئی ہے

امریکا میں بھی جعلی کورونا ویکسین کارڈ کا دھندا چل نکلا، جعلی ویکسین کارڈ 25 سے 200 ڈالر تک میں ملنے لگا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان جعلی کارڈز کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ پریشان ہوگئی ہے۔ 

خیال رہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ کا پھیلاؤ روکنے کے لیے امریکی جامعات اور کالجوں میں طلبہ کو کورونا ویکسین لگوانے کا پابند کیا جا رہا ہے۔

ان حالات میں ویکسین کی مخالفت کرنے والے بعض افراد نے جعل سازی کا راستہ اختیار کرلیا۔

Back to top button