امریکا میں بھی جعلی کورونا ویکسین کارڈ کا دھندا چل نکلا، جعلی ویکسین کارڈ 25 سے 200 ڈالر تک میں ملنے لگا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان جعلی کارڈز کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ پریشان ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ کا پھیلاؤ روکنے کے لیے امریکی جامعات اور کالجوں میں طلبہ کو کورونا ویکسین لگوانے کا پابند کیا جا رہا ہے۔
ان حالات میں ویکسین کی مخالفت کرنے والے بعض افراد نے جعل سازی کا راستہ اختیار کرلیا۔