بین الاقوامی
31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے،جوبائیڈن
14 اگست سے 28 ہزار افراد کا انخلا کروا چکے ہیں۔ کابل میں سیکورٹی ماحول تیزی سے تبدیل ہوتا ہے
امریکی صدر جو بائیڈن نے امید ظاہر کی ہے کہ 31 اگست تک افغانستان سے انخلاء مکمل کریں گے، ڈیڈ لائن بڑھانے کی درخواست ملی تو دیکھیں گے کہ کیا کرسکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس سے ٹیلی وژن پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ 14 اگست سے 28 ہزار افراد کا انخلا کروا چکے ہیں۔ کابل میں سیکورٹی ماحول تیزی سے تبدیل ہوتا ہے، حالات بگڑ سکتے تھے چاہے ایک ماہ پہلے انخلا کرتے یا ایک ماہ بعد کرتے۔
بائیڈن نے ایک بار پھر کہا کہ انخلا کا فیصلہ درست تھا، اب بھی نہیں تو کیا 10 سال بعد افغانستان سے نکلتے۔