بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغان پرچم کے حق میں مظاہرے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد مارے گئے

طالبان نے ایک تفریحی پارک میں بُت نصب ہونے کے سبب امیوزمنٹ پارک کو نذر آتش کر دیا۔

افغانستان کے شہر جلال آباد میں طالبان کے خلاف اور افغان پرچم کے حق میں مظاہرے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق جلال آباد میں مظاہرین پر طالبان جنگجوؤں نے فائرنگ کی، جس میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین شہر کے چوک پر افغانستان کا پرچم لگانے کی کوشش کررہے تھے۔

جلال آباد میں مظاہرین پر فائرنگ کے واقعے پر طالبان نے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں حکومت سنبھالتے ہی طالبان نے ایک تفریحی پارک میں بُت نصب ہونے کے سبب امیوزمنٹ پارک کو نذر آتش کر دیا۔

طالبان تقریباً پورے افغانستان میں قبضہ کرنے کے بعد اپنے اقتدار کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

افغانستان سے متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں طالبان جم میں ورزش کرتے یا پارکس میں جھولا جھولتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button