بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغانستان کی موجودہ صورتحال میں ہم تنہا ہو گئے، بھارتی میڈیا کی مودی پر تنقید

برسوں پہلے کہا تھا طالبان سے بات چیت کا راستہ ڈھونڈیں مگر ہماری نہیں سنی گئی، اسد الدین اویسی

افغانستان میں طالبان کےکنٹرول کے بعد مودی سرکار کےگن گانے والا بھارتی میڈیا اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں  پر برس پڑا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اربوں ڈالرخرچ کیے مگر بھارت کو کوئی پوچھ ہی نہیں رہا،افغانستان میں ڈیم بنائے، انفرا اسٹرکچردیا، لوگوں کوپڑھایا لیکن سب بیکار ہوگیا۔ 

 بھارتی میڈیا  نےکہیں  افغان فورسز میں کرپشن کا الزام لگایا تو کہیں  امریکی اہلکاروں پر مال بنانے کا الزام عائد کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی تنہا ہوگیا، اب بھارت کو چاہیے کہ وہ دور بیٹھ کر میچ دیکھے اور موقع کا انتظار کرے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اپوزیشن رہنما اسد الدین اویسی کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ، برسوں پہلےکہا تھا کہ طالبان سے بات چیت کا راستہ ڈھونڈیں، طالبان کا اقتدارمیں آنا دیوارپرلکھا ہے مگر ہماری نہیں سنی گئی، آج صورتحال سب کےسامنے ہے۔

Back to top button