بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مسلم لیگ ن نے میڈیا اتھارٹی بل کی بھرپور مزاحمت کا اعلان کردیا

دوسری جانب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس سمیت تمام صحافتی تنظیموں نے بھی میڈیا اتھارٹی بل کو مسترد کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر  اور  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے رکن عرفان صدیقی نے  پارلیمنٹ کے اندر  اور  باہر میڈیا اتھارٹی بل کی بھرپور مزاحمت کا اعلان کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی حکومتی تجویز  پہلے سے دباﺅ میں آئے میڈیا کو مزید خوفزدہ کرنے اور  آزادی اظہار  رائے کو کچلنے کے مترادف ہے۔

انھوں نے کہا کہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام میڈیا کی ترقی کا نہیں بلکہ میڈیا کی تباہ کاری کا بل ہے، اپوزیشن میڈیا کی آزادی کے پَر کاٹنے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

دوسری جانب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس سمیت تمام صحافتی تنظیموں نے بھی میڈیا اتھارٹی بل کو مسترد کر دیا ہے۔

Back to top button