بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دستی بم حملہ،نوجوان جاں بحق

دستی بم حملے میں وہاں موجود امان اللہ نامی نوجوان جاں بحق ہوا جب کہ 7 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا

کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر دکان کے قریب دستی بم حملے میں ایک نوجوان جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس پر شیرجان اسٹاپ پر ایک دکان کے قریب پاکستانی پرچم فروخت کرنے والی ریڑھی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ دستی بم حملے میں وہاں موجود امان اللہ نامی نوجوان جاں بحق ہوا جب کہ 7 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Back to top button