قومی
گلگت بلتستان کے حلقہ 4 نگر 1ضمنی انتخاب ایوب وزیری نے جیت لیا
گلگت بلتستان کے حلقہ 4 نگر 1 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اسلامی تحریک کے ایوب وزیری 5 ہزار 341 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذوالفقار بہشتی5 ہزار 62 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
گلگت بلتستان اسمبلی کےحلقہ4 نگر 1 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوگیا تھا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔
حلقے میں 23 ہزار 497 رجسٹرڈ ووٹرز کےلیے42پولنگ اسٹیشنز قائم کیےگئے تھے۔
خیال رہےکہ یہ نشست پیپلزپارٹی کےکامیاب امیدوار امجد حسین نےخالی کی تھی۔