کھیل
کشمیر پریمیئر لیگ ٹرافی کی تقریب رونمائی
کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) 2021 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد آفریدی، کامران اکمل، عبدالرزاق، شان مسعود اور سہیل تنویر نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) 2021 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد آفریدی، کامران اکمل، عبدالرزاق، شان مسعود اور سہیل تنویر نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
مظفر آباد میں صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کے پی ایل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، بھارت کرکٹ پر سیاست نہ کرے۔
سردار مسعود خان نے مزید کہا کہ ایک دن آئے گا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی کرکٹ کھیلیں گے۔
تقریب سے کے پی ایل ایل کے نائب صدر وسیم اکرم، چیئرمین کشمیر پارلیمانی کمیٹی شہریار آفریدی، سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شعیب اختر، صدر کے پی ایل عارف ملک اور سینیٹر فیصل جاوید نے بھی خطاب کیا۔