بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ہر ملک کی سیاست کا اپنا کلچر، مجھے پاکستانی سیاست کا بالکل علم نہیں تھا،وزیراعظم عمران خان

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) دونوں جماعتوں نے اپنے شامل کرنے کی پیش کش کی تھی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب وہ سیاست میں آئے تو انہیں پاکستان کی سیاست کے حوالے سے کچھ علم نہیں تھا لیکن اسی طرح سیاست میں آیا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) دونوں جماعتوں نے اپنے شامل کرنے کی پیش کش کی تھی۔

اسلام آباد میں اکرام سہگل کی نئی کتاب کی تقریب رونمائی سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھےپاکستان کی سیاست کا کوئی علم نہیں تھا، نہ میرا خاندان سیاست میں تھا اور نہ ہی میرا کوئی سیاست میں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے یونیورسٹی میں سیاست پڑھی تھی اس لیے بین الاقوامی سیاست کو سمجھتا تھا لیکن ہر ملک کی سیاست کا اپنا کلچر ہوتا ہے اور مجھے پاکستان کی سیاست کا کوئی علم نہیں تھا اور اسی طرح میں سیاست میں آیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button