بین الاقوامی
ترکی جنگلات میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی
رپورٹس کے مطابق 98 مقامات میں سے 88 مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ مزید 2 افراد آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔
ترکی کے جنوبی حصے کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق 4 ہزار سے زائد فائر فائٹرز سمیت جہاز اور ہیلی کاپٹرز بھی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اس کے علاوہ جنگلاتی آگ پر قابو پانے میں مدد کیلئے 100 افراد پرمشتمل آذربائیجان کی امدادی ٹیم ایجئین ریجن پہنچی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 98 مقامات میں سے 88 مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ مزید 2 افراد آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔
دونوں ہلاک افراد فائر فائٹر تھے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق باقی 10 مقامات پرآگ بجھانے کی کارورائیاں جاری ہیں