بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پولیس اہلکاروں میں جھگڑا، فائرنگ سے دونوں مارے گئے

لاشوں کی شناخت اے ایس آئی گل رحمان اور عمران عرف ڈاکٹر کے نام سے ہوئی ہے جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پشاور میں قائم ایک قرنطینہ سینٹر میں تعینات 2 پولیس اہلکار آپس میں ہونے والے جھگڑے کے باعث فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکاورں کا آپس میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس پر اہلکاروں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔

حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے دو پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک جب کہ پولیس اہلکار عباس کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں کی شناخت اے ایس آئی گل رحمان اور عمران عرف ڈاکٹر کے نام سے ہوئی ہے جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Back to top button