بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات،افغان صورتحال پر بات چیت

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور موجودہ افغان صورت حال پر بات چیت کی۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف شعبوں میں طویل مدتی روابط کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دوطرفہ روابط کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔

Back to top button