بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈی جی آئی ایس آئی نے پاکستان کی طرف سے افغانستان میں دراندازی کے الزامات مسترد کردیئے

پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے ، پرامن اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان اور دیگر ممالک کے مفاد میں ہے،لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید

ڈی جی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے افغانستان کی طرف سے پاکستان پر عائد کیے جانے والے الزامات کو مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی چینل سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ افغانستان کی طرف سے پاکستان پرلگائے جانے والے الزامات درست نہیں، پاکستان کی طرف سے افغانستان میں کوئی دراندازی نہیں ہورہی، حقیقت میں افغانستان کی طرف سے دراندازی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے ، پرامن اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان اور دیگر ممالک کے مفاد میں ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں کسی دھڑے کی حمایت نہیں کررہا، پاکستان چاہتاہے کہ افغانستان میں تمام گروپوں میں مذاکرات کے نتیجے میں امن قائم ہو۔

Back to top button