بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق صدر ممنون حسین انتقال کر گئے

ممنون حسین پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک تھے، وہ 2013 سے 2018 تک صدر مملکت رہے


سابق صدر مملکت ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے، ممنون حسین کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے ارسلان ممنون نے کی۔

ارسلان ممنون کا کہنا ہے کہ ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

ممنون حسین پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک تھے، وہ 2013 سے 2018 تک صدر مملکت رہے۔

Back to top button