بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سی پیک پر پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس 16 جولائی کو ہوگا

اجلاس میں سی پیک کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کے منصوبوں کے متعلق فیصلہ ہوگا۔عاصم سلیم باجوہ


سی پیک پر پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس 16 جولائی کو ہوگا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اجلاس وڈیو لنک سے ہوگا۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اسد عمر اور وائس چیئرمین این ڈی آر سی کریں گے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سی پیک کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کے منصوبوں کے متعلق فیصلہ ہوگا۔

Back to top button