تجارت
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام مثبت
شیئرز بازار میں آج 47 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل4 روز منفی بندش کے بعد 100 انڈیکس نے آج کاروبار کا اختتام مثبت کیا ہے۔100 انڈیکس آج 805 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 53 پر بند ہوا ہے جو انڈیکس کی آج کے دن کی بلند ترین سطح بھی رہی۔
شیئرز بازار میں آج 47 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی، کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 111 ارب روپے بڑھی ہے،کاروبار بندش پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ہزار 372 ارب روپے ہے۔