بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم عمران خان کی چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات

وزیراعظم سے ملاقات میں مونس الٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شفقت محمود بھی شریک ہوئے


وزیرِ اعظم عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی و مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں مونس الٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شفقت محمود بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ صوبائی بجٹ اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی تکمیل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں کے تعاون سے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات پربھی بات چیت ہوئی۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ق) مرکز اور پنجاب میں اتحادی ہیں۔

اشتہار
Back to top button