بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ امدادی خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی

فائزر، ایسٹرازینیکا کی اسلام آباد میں قلت کے باعث بیرون ملک جانے والوں کی مشکلات بڑھ گئیں

امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ امدادی خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق بیرون ممالک جانے والوں کو موڈرنا ویکسین لگانے سے متعلق جلد حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ایسٹرازینیکا ویکسین کی مزید خوراکیں رواں ماہ ملنے کی توقعات ہیں جبکہ فائزر، ایسٹرازینیکا کی اسلام آباد میں قلت کے باعث بیرون ملک جانے والوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت انسداد کورونا کی چینی ویکسین کے علاوہ ایسٹرازینیکا اور فائزر بھی استعمال کی جارہی ہے۔

Back to top button