بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئل کمپنیوں نے منصوعی بحران سے پیسہ بنایا،حکومت ریکوری کرے،لاہور ہائیکورٹ

وفاقی حکومت آئل اسٹوریج کی کم سے کم مقدار کو برقرار رکھنے کی پابند ہو گی، عدالت

لاہور ہائیکورٹ نے ملک میں پیٹرولیم بحران کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہےکہ جن آئل کمپنیوں نے مصنوعی بحران پیدا کرکے پیسہ بنایا وہ پیسہ حکومت ریکور کرے اور مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، آئل کمپنیوں نے بحران کے دنوں میں اربوں روپے کمائے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ وفاقی حکومت آئل اسٹوریج کی کم سے کم مقدار کو برقرار رکھنے کی پابند ہو گی، اوگرا کو برقرار رکھنا ہے یا تحلیل کرنا ہے، وفاقی حکومت اس معاملے پر کمیٹی تشکیل دے جب کہ حکومت پیٹرولیم کمیشن کی تجاویز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالتی حکم پر تحقیقات کے لیے کمیشن بنا تھا، وفاقی حکومت 3 ماہ میں عملدرآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔

Back to top button