بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

چین کے مارشل آرٹس سکول میں آتشزدگی،18ہلاک

یڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد پولیس نے اسکول کے مینیجر کو گرفتار کرلیا

چین کے مارشل آرٹس اسکول میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق جمعہ کے روز سینٹرل چین کے ایک مارشل آرٹس اسکول میں آگ بھڑک اٹھی جس نے اسکول کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ حادثے میں اب تک 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور 16 سے زائد زخمی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر تربیت حاصل کرنے والے طلبہ شامل ہیں جن کی عمریں 7 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق ریسکیو اداروں نے آگ پر قابو پالیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات بھی معلوم کی جارہی ہیں تاہم فوری طور پر آتشزدگی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہناہےکہ حادثے کے وقت اسکول میں 34 بورڈنگ طلبہ موجود تھے جن میں سے کئی طلبہ کو باہر نکالا گیا اور زخمی ہونے والوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد پولیس نے اسکول کے مینیجر کو گرفتار کرلیا۔

Back to top button