بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

سٹریٹ 14اور15جی نائن ٹو کے کنارے پر واقع تجاویزات ،سٹریٹ آئی 14فور میں ایک بلڈنگ کو نوٹس دیا گیا تھا

 کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، متعدد سامان ضبط کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق جعفر چوک جی الیون میں تجاویزات مافیا کے خلاف آپریشن

ایک ٹن سامان ضبط کر لیا گیا۔سٹریٹ 14اور15جی نائن ٹو کے کنارے پر واقع تجاویزات ،سٹریٹ آئی 14فور میں ایک بلڈنگ کو نوٹس دیا گیا تھا وہ بھی ختم کیا گیا ہے ، بری امام میں واقع ایک کنال پر تعمیر شدہ چاردیواری کوبھی گرا دیا گیا ہے۔مسلم کالونی میں ایک چاردیواری اور ایک کمرہ گرا دیا گیا

جعفر چوک گرین بیلٹ کے ساتھ لوڈنگ گارڑیوں کو بھی رہائشیوں کی شکایات پر نکال دیا گیا، بھارہ کہو اٹھال چوک سے لیکر جھگی سٹاپ تک آئی سی ٹی نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر آپریشن کیا ہے اور بہت سارا سامان بھی ضبط کیا گیا ہے۔

جی سکس نالے پر ایک کمرہ اور چاردیواری غیر قانونی طور پر تعمیر ہو رہی تھی اسے بھی گرا دیا گیا ہے ایچ نائن میں ایک گھر کی بنیادیں ، جامع تیلی میں تین چاردیواریاں اور دو گھروں کی بنیادوں گرا دی گئی ۔

اشتہار
Back to top button