بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

دنیا بھر میں اب تک ایک ارب 40 لاکھ ویکسین کی خوارکیں لگائی جا چکیں

بھارت کی تو وہاں لگائی جانے والی کل خوراکوں کی تعداد 17 کروڑ ت83 لاکھ ہے

وبائی مرض کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر میں اب تک ایک ارب 40 لاکھ ویکسین کی خوارکیں لگائی جا چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ خوارکیں چین میں لگائی گئیں جن کی تعداد 36 کروڑ 69 لاکھ سے زائد ہے جبکہ امریکا میں اب تک 26 کروڑ 66 لاکھ کورونا خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

بات کی جائے پڑوسی ملک بھارت کی تو وہاں لگائی جانے والی کل خوراکوں کی تعداد 17 کروڑ ت83 لاکھ ہے جبکہ بنگلادیش میں 93 لاکھ 20 ہزار سے زائد اور پاکستان میں 38 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

خیال رہے یورپ، امریکا اور چین میں بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے جس کے بعد ان علاقوں میں کورونا وبا بالآخر ہارتی نظر آرہی ہے۔

Back to top button