بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جاپان نے 152ممالک مسافروں پر پابندی عائد کردی، پاکستان بھی شامل

جاپان کے مستقل رہائشی، ورکنگ ویزا رکھنے والےغیر ملکی بھی داخل نہیں ہوسکیں گے

جاپان نے پاکستان اور بھارت سمیت 152 ملکوں کےمسافروں کےداخلےپرپابندی لگادی۔جاپانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم کےتیزی سے پھیلنے پر یہ فیصلہ کیاگیا، پاکستان بھارت اور دیگرکئی ملکوں کےمسافروں کے داخلے پر پابندیوں کااطلاق کل سےہوگا۔

وزارت خارجہ جاپان کے مطابق جاپان کے مستقل رہائشی، ورکنگ ویزا رکھنے والےغیر ملکی بھی داخل نہیں ہوسکیں گے، صرف جاپانی شہریوں کو جاپان میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

Back to top button