بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی

شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی حتمی منظوری کابینہ دےگی

وفاقی کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے متعلق ذیلی کمیٹی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔وفاقی کابینہ کی ای سی ایل سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی ای سی ایل سےمتعلق ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں نیب سفارشات کاجائزہ لیاگیا جس کے بعد شہباز شریف کانام ای سی ایل پر ڈالنےکامعاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی حتمی منظوری کابینہ دےگی۔اجلاس میں وزیرقانون فروغ نسیم، وزیرداخلہ شیخ رشید ، مشیر احتساب شہزاد اکبر اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

Back to top button