بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

کورونا وبا کے باوجودسی ڈی اے انتظامیہ کا تمام منصوبوں پر کام تیزی سے جاری

روڈ انفرا اسٹکچر کہ بحالی نئی شاہراہوں،ایونیوز، ویز،سڑکوں ،پلوں کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی،سفری سہولیات کی کوششیں جاری

وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)انتظامیہ نے اسلام آباد ایکسپریس وے کے جاری ترقیاتی کاموں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں ۔پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار تیزکر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے ) انتظامیہ کی کورونا کی مہلک تیسری لہر کے باوجود منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے لئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔

شہریوں کو بہترین اورپرآسائش سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،اسی ضمن میں شہر میں روڈ انفرا اسٹکچر کہ بحالی نئی شاہراہوں،ایونیوز، ویز،سڑکوں ،پلوں کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی لی جارہی ہے۔اس ضمن میں اسلام آباد ایکسپریس وے پربھی زوروشور سے ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں، ایکسپریس وے پر ٹی چوک تک مزید دولینوں کا اضافہ کیا جائے گا۔دوسری جانب پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس لوپ پر کام جاری ہے۔

اس سیکشن میں کام کی نکاسی آب کے کامورٹس مکمل ہوچکے ہیں ، سڑک کے ڈھانچے کے ساتھ مٹی کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے اور عید کے فوری بعد ٹریفک کو مرحلہ وار موڑ دیا جائے گا اور مرکزی انڈر پاس کے بنیادی ڈھانچے پر کام شروع کیا جائے گا۔ بنیادی مقصد یہ تھا کہ ٹریفک کا نفاذ عمل کے مرحلے کے دوران اس طرح کیا جائے کہ جڑواں شہر کے مسافروں کو سہولت فراہم ہوسکے۔ عید لاک ڈان تعطیلات کے بعد تیس جون2021 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ٹریفک کے بھائوکیلئے سلپ اوورز پر بھی کام جاری ہے،تاکہ منصوبے کی تعمیر کیدوران ٹریفک کابہائو جاری رہے۔اس سلسلے میں ریلوے پل کی توسیعکیلئے ریلوے حکام کوبھی مراسلہ جاری کردیا گیا ہے،اور ریلوے حکام نے جلد سے جلد مذکورہ پل لی تعمیر کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Back to top button