بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کابل میں سکول کے قریب بم دھماکوں میں متعدد طلبا سمیت 40 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں سے اکثر اسکول کی طالبات ہیں جو کہ قریبی اسکول میں پڑھتی تھیں

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسکول کے قریب بم دھماکوں میں متعدد طلبا سمیت 40 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے اسکول کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے اور درجنوں زخمی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے اکثر اسکول کی طالبات ہیں جو کہ قریبی اسکول میں پڑھتی تھیں جب کہ زخمی ہونے والوں میں بھی اکثریت اسکول کی طالبات ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے حملے میں 30 ہلاکتوں اور 52 زخمیوں کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے حملے کی وجوہات اور حملہ آوروں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے جب کہ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی مزمت بھی کی ہے۔خیال رہے کہ یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے ہیں جب افغانستان سے امریکی افواج طویل  جنگ کے بعد واپس روانہ ہورہی ہیں۔

Back to top button