بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کورونا کیسز میں اضافہ، ترکی میں مکمل لاک ڈائون کا اعلان

ترکی میں 29 اپریل سے17 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ تمام سرگرمیاں بھی محدود کرنے کا اعلان

کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد ترکی نے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ترک میڈیا کے مطابق ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کابینہ کے طویل اجلاس کے بعد ترک صدر طیب اردوان نے کیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں 29 اپریل سے17 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ تمام سرگرمیاں بھی محدود کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران سفر کرنے کیلئے خصوصی اجازت درکار ہوگی جبکہ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ انٹرسٹی سروس چلائی جائے گی۔

ترک وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 312 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 353 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔نئے کیسز کے بعد ترکی میں کورونا سے مجموعی ہلاکتیں 38 ہزار 711 جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے 46 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

اشتہار
Back to top button