بین الاقوامی
ملٹری چیف میانمار آسیان کانفرنس میں شرکت کے لیےانڈونیشیا پہنچ گئے
کانفرنس میانمار میں جاری بحران کو حل کرنے کی پہلی بین الاقوامی کوشش ہوگی
میانمارکے ملٹری چیف فوجی بغاوت کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر انڈونیشیا پہنچ گئے۔ملٹری چیف میانمار آسیان کانفرنس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا پہنچے ہیں۔
کانفرنس میانمار میں جاری بحران کو حل کرنے کی پہلی بین الاقوامی کوشش ہوگی۔یاد رہے کہ میانمار میں فوج نے یکم فروری کو 2020 کےعام انتخابات میں فراڈ کا الزام عائد کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا ۔فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں میں اب تک 700 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔