بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گزشتہ دو روز کے اندر پاکستان میں چین سے 10 لاکھ ویکسین کی ڈوزپہنچ گئیں

چین کی طرف سے بطور تحفہ دی گئی5 لاکھ خوراکیں پاکستان ائیر فورس کے طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچیں

چین سےکورونا ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق چین کی طرف سے بطور تحفہ دی گئی5 لاکھ خوراکیں پاکستان ائیر فورس کے طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچیں۔

گزشتہ دو روز کے اندر پاکستان میں چین سے 10 لاکھ ویکسین کی ڈوز پہنچی ہیں ،جن میں 5 لاکھ سائنو ویک اور پانچ لاکھ سائنو فارم کی ہیں۔ذرائع کے مطابق چین سے خریدی گئی دس لاکھ سائنو فارم ویکسین کی ڈوزکل پاکستان پہنچیں گی ، دس لاکھ ڈوزلانےکے لیے اس وقت پاکستان ائیرلائن کا طیارہ چین میں موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مئی کے شروع میں چین سے مزید ویکسین پاکستان پہنچنےکی توقع ہے ،مئی کے شروع میں آنے والی ویکسین سنگل ڈوز ویکسین کین سائینو بائیو ہے ۔

Back to top button