بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

زمبابوین فوجی ہیلی کاپٹرآبادی پر آگرا،ہلاکتیں

ہیلی کاپٹر اچانک ریڈار سے غائب ہوکر ہرارے کے نواحی علاقے میں گھر پر گرکر تباہ ہو

زمبابوے کی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر آبادی پر گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں عملے کے تین افراد اور ایک کمسن ہلاک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق زمبابوے کی فضائیہ کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا۔ جہاز میں دو پائلٹ اور ایک ٹیکنیشین سمیت تین افراد سوار تھے۔حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر اچانک ریڈار سے غائب ہوکر ہرارے کے نواحی علاقے میں گھر پر گرکر تباہ ہوا۔

Back to top button