کورونا مزید 144جانیں لے گیا،5ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ
پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 784,108 ہوگئی
پاکستان میں عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث مزید 144 افراد جاں بحق ہوگئے اور 5 ہزار 870 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 818 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے ملک بھر میں مزید 5 ہزار 870 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 784,108 ہوگئی ، جن میں سے اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 84 ہزار 976 بتائی گئی ہے ، جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اب تک صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 75 ہزار 815 افراد میں کورونا کی تصدایق ہوچکی ہے ، صوبہ پنجاب میں کورونا کے 2 لاکھ 82 ہزار 469 مریض رپورٹ ہوئے ، جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 875 رہی ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 72 ہزار 150 کیسز کی تصدیق ہوئی ، صوبہ بلوچستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 21 ہزار 365 رہی جب کہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 193 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 241 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 144 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اب اس وباء سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 16 ہزار 842 ہوگئی ہے ، کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں7 ہزار799افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں یہ تعداد 4 ہزار576 رہی ، اس کے علاوہ صوبہ صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا نے 3 ہزار29 مریضوں کی جان لے لی ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 652 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ،جب کہ گلگت بلتستان میں 104، صوبہ بلوچستان میں 227 اور آزاد کشمیر میں 455 افراد اب تک عالمی وباء کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔