بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

پولیس کے فیلڈ افسران کو متحرک ہونے کی ہدایت کرتے ، مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے

کوئٹہ دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سیرینا ہوٹل کے قریب ہوئے دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کو شہر کے سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اقدام وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے وفاقی دارالحکومت سمیت کراچی، لاہور اور راولپنڈی کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کرنے کے بعد اٹھایا گیا۔اسلام آباد پولیس کے فیلڈ افسران کو متحرک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے تلقین کی گئی ہے کہ مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے۔

اشتہار
Back to top button