بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکا میں فائرنگ واقعہ میں ہلاک افراد کا تعلق سکھ کمیونٹی سے تھا

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیاناپلس میں کوئیرکمپنی فیڈ ایکس کی عمارت میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 8 افراد کا تعلق سکھ کمیونٹی سے تھا اور کہا جارہا ہے مجرم نے تعصب اور نسلی بنیادوں پر معصوم لوگوں کا قتل عام کیا پولیس کا کہنا ہے کہ19سالہ حملہ آور برینڈن سکاٹ ہول اسی کمپنی میں ہلاک شدگان کے ساتھ کام کرتا رہا ہے .

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انڈیاناپلس میں برینڈن سے تعلق رکھنے والے ایک گھر کی تلاشی لی اور کچھ ثبوت قبضے میں لیے ہیں، جن میں کمپیوٹر اور دیگر برقی سامان شامل ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ ابھی تک فائرنگ کرنے والے شخص کے مقاصد کی کھوج نہیں لگا سکے ہیں.

شہر کی پولیس کے ڈپٹی چیف کریگ میک کارٹ کے مطابق حملہ آور نے پارکنگ لاٹ میں موجود لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی اس کے بعد وہ عمارت میں داخل ہوا اور اس نے وہاں بھی موجود افراد پر فائرنگ شروع کر دی ان کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور نے اس کے بعد خودکشی کر لی.

اشتہار
Back to top button