بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3مئی تک توسیع

لاہور کی بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جب کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ ریاض اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے۔

عدالت نے جہانگیرترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی جب کہ عدالت کا کہنا تھاکہ آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کریں کہ کیس بینکنگ کورٹ میں چلانا ہے یاسیشن کورٹ میں۔

جہانگیر ترین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 14 اپریل کو ایف آئی اے نے نوٹس بھیجا اور تمام ریکارڈ مانگا، اتنی جلدی تمام ریکارڈ دینا ممکن نہیں اس لیے 19 اپریل کو مزید وضاحت کے لیے ایف آئی اےمیں پیش ہوں گے۔

اشتہار
Back to top button