بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 8 اعشاریہ 7 فیصد رہنے کا امکان ،آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ میں رواں سال شرح نمو 1اعشاریہ 5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے، عالمی بینک نےیہ شرح1 اعشاریہ 3 فیصد رہنے کی توقع ظاہرکی ہے، جبکہ حکومت نےشرح نمو 2 اعشاریہ 1 فیصد اور اسٹیٹ بینک نے 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا، حکومت نے مہنگائی کی شرح 6 اعشاریہ 5 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔رپورٹ میں آئی ایم ایف نے امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں مالی سال مہنگائی 8 اعشاریہ 7 فیصد رہنے کا امکان ہے، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 اعشاریہ 5 فیصد رہے گا،جبکہ حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 اعشاریہ 6 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آئی ایم ایف کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ ملک میں بے روز گاری کی شرح میں 5 اعشاریہ 0 فیصد اضافہ ہوگا، اگلے سال شرح نمو 4 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 8 فیصد تک رہے گی۔رپورٹ کے مطابق اگلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 اعشاریہ 8 فیصد رہے گا، جبکہ سال 2026 ء میں یہ خسارہ 2 اعشاریہ 9 فیصد رہے گا۔

Back to top button