بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

میجر جنرل ثاقب محمود چیف آف لاجسٹکس سٹاف تعینات

پاک فوج کے میجر جنرل ثاقب محمود کو ترقی دے کر چیف آف لاجسٹکس اسٹاف تعینات کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میجر جنرل ثاقب محمود ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ترقی کے ساتھ ہی لیفٹیننٹ جنرل ثاقب محمود ملک کو پاک فوج کا چیف آف لاجسٹکس اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے،یاد رہے کہ نومبر 2020 میں پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر افسران کی ترقی، تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی تھیں اور 6 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاں دے دی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ فوج میں 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

Back to top button