بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

65 سال سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن شروع

ملک بھر میں آج سے 65 سال کی عمرکے افراد کی واک ان ویکسی نیشن شروع کردی گئی۔وزارت صحت کے حکام کے مطابق کورونا ویکسین لگوانے کے لیے 65 سال کےافراد کو شناختی کارڈ ہمراہ لانا ہوگا جب کہ 65 سال کے افراد کی ان اسپاٹ رجسٹریشن کی سہولت بھی ہے۔حکام کا کہنا ہےکہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگنا شروع ہو چکی ہے۔

Back to top button