بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

یوکرائن تنازع پر روس اور نیٹو افواج آمنے سامنے

روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں نیٹو فورسزکی بڑے پیمانے پر تیاریاں خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرسکتی ہیںیوکرین میں ایک طرف روس کی سرحدوں کی قریب فوج جمع ہورہی ہے تو دوسری جانب روس بھی اپنی فوجیں سرحدپر لے آیا ہے.

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق کوئی چھوٹا ساواقعہ بھی جنگ کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ دونوں جانب سے غیرمعمولی فوجی نقل وحرکت دیکھی جارہی ہے ماہرین کا کہنا ہے دونوں ممالک کی جانب سے جنگی تیاریوں کا ماحول نظرآرہا ہے روس نے بھاری توپ خانہ اور فضائی افواج کو بھی سرحد کے نزدیک تعینات کردیا ہے جبکہ یوکرین نیٹوافواج کے ساتھ مل کر روسی سرحدوں کے قریب فوجی تنصیبات قائم کررہا ہے.

یوکرین کا الزام ہے کہ روس نے غیرقانونی طور پر اس کی سرحد کے نزدیک فوجی تنصیبات تعمیر کرنے میں پہل کی تھی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی افواج بڑے پیمانے پر جنگی تیاریاں کررہی ہیں نیٹوکا رکن ہونے کی وجہ یوکرین کی مدد کے لیے نیٹوافواج بھاری جنگی سازوسامان کے ساتھ بظاہر جنگی مشقوں کے لیے یوکرین میں موجود ہیں تاہم اس بار مشقوں کے لیے روسی سرحد کے انتہائی نزدیک کے علاقوں کو چنا گیا ہے جس پر ماسکو نے اپنے بھرپور ردعمل کا اظہار کیا ہے.

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے وزیردفاع آسٹن الائیڈ نے اپنے یوکرینی ہم منصب سے گفتگو میں یقین دہانی کروائی ہے کہ روس کی جانب سے حملے کی صورت میں امریکا اپنے قریبی اتحادی کو تنہا نہیں چھوڑے گایوکرین کے وزیرخارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ روس اپنی افواج کو فرنٹ لائن پر لے آیا ہے امریکی فوج کی ہائی کمان کا کہنا ہے کہ یورپ میں تعینات امریکی افواج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے .

Back to top button