بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

دورہ جنوبی افریقہ پر پہنچنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

جوہانسبرگ:پاکستان کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقہ پہنچنے کے بعد پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آگئے، اسکواڈ کے تمام 21 کھلاڑیوں اور 13 آفیشلز کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔پاکستان ٹیم اب سے کچھ دیبر بعد سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔پاکستان ٹیم کے جنوبی افریقہ پہنچنے کے بعد پہلی کووڈیڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی، ٹیم کے تمام 34 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔قومی ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن جنوبی افریقی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 2 اپریل کو ہوگا۔

Back to top button