بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج سے نویں جماعت سے 12 ویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے ۔

کورونا اور سردیوں کی چھٹیوں کے باعث کم وبیش 2ماہ سے بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں، کورونا ایس او پیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسیں یکم فروری سے شروع ہوں گی ۔

پنجاب بھر کے سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز بھی دو ماہ بند رہنے کے بعد آج کھل گئے، پہلے مرحلے میں 9ویں سے 12ویں جماعت تک کے 50فیصد طالب علم اسکول آئیں گے۔

تمام کلاسز کے 50 فیصد طالب علم پہلے تین دن اور باقی 50 فیصد ہفتہ کے آخری تین دن آئیں گے۔

ہائیر ایجوکیشن اور پہلی تا آٹھویں جماعتوں کے طالب علم یکم فروری تک آن لائن کلاسز کو ہی جاری رکھیں گے۔

این سی او سی اور بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد 20 جنوری کو متوقع ہے۔

Leave a Reply

Back to top button