نسٹ سابق طلباء ایسوسی ایشن کی نئی جنرل اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے
(اسلام آباد) نئی منتخب ہونے والی نسٹ ایلومینی ایسوسی ایشن (NAA)جنرل اسمبلی کے لیے حلف اٹھانے کی تقریب مورخہ 26جون2020بروز جمعہ کو منعقد کی گئی۔ موجودہ وباء کے باعث،تقریب کا انعقاد آن لائن کیا گیا جس میں سنٹرل اور سکول کی سطح کے سابق طلبا ایسوسی ایشن کے لیے منتخب ہونے والے نئے 97ارکان نے حلف اٹھا یا۔ اس کی صدارت انجینئر سلیم داؤد، رجسٹرارنسٹ اور نسٹ ایلومینی ایسوسی ایشن(NAA) کا چیئر مین الیکشن کمیشن نے کی۔حلف برداری کی اس تقریب میں ریکٹرنسٹ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نوید زمان،پرنسپل اور نسٹ سکولز اور کالجز کے کمانڈنٹ،سابق طلباء وغیرہ نے شرکت کی۔
نسٹ پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے اب تک 38000سے بھی زائد گریجویٹس تیار کیے ہیں جو دنیا کے 61ممالک میں، زندگی کے مختلف شعبہ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،یہ سابق طلباء چاہے دنیا کے کسی بھی حصہ میں موجود ہوں لیکن اپنی مادرعلمی درسگاہ سے جڑے ہوئے ہیں اور اس کی تعمیر وترقی میں اپناحصہ ڈالتے رہتے ہیں۔ان کی سرگرمیوں کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے،سکول یا یونیورسٹی کی سطح پر،پہلی دفعہ نسٹ ایلومینی ایسوسی ایشنز کے لیے NAAالیکشن 15۔16جون2020کو منعقد کیاگیا۔ ان انتخابات کے نتیجہ میں مرکزی نسٹ ایلومینی ایسوسی ایشن کے علاوہ،17سکول/کالجز کی سطح کے حلقہ جات بنائے گئے۔
اپنے کلمات میں ریکٹر نسٹ نے نئے منتخب ہونے والے نسٹ ایلومینی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سہیل سرور،مرکزی ایسوسی ایشن کے گورننگ بورڈ اور حلقہ جا ت ایسوسی ایشن کو مبارکباد دی۔ اپنے سابق طلباء کی اہمیت کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ریکٹر نے کہا کہ سابق طلباء کی ایسوسی ایشن تعلیمی، ریسریچ، جدت، صنعتی تعلقات وغیرہ کے ڈومین میں یونیورسٹی کی تعمیر وترقی میں اپنا متحرک کردار ادا کرے۔
نسٹ سابق طلباء ایسوسی ایشن کے نئے منتخب ہونے والے صدر ڈاکٹرسہیل سرور، نسٹ سکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس، سال 2009کے گریجویٹ ہیں۔ اپنے پہلے خطاب میں ڈاکٹر سہیل نے سابق طلباء اور اپنی علمی درسگاہ کی بہتری کے لیے اپنے عزم کا اظہارکیا۔
اس بات کا بھی تذکرہ کیا گیا کہ اس سال کیو۔ایس رینکنگ ایجنسی کی طر ف سے جاری کردی رینکنگ میں نسٹ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں #355 نمبر پر اورایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں #83 پر آگئی ہے۔ اس کے علاو ہ #50 ینگ ورلڈ یونیورسٹی میں #41نمبر پرہے۔ نسٹ کی ساری کامیابیوں کا کریڈٹ سابق طلبا کو جاتا ہے۔