پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ کے لئے تربیتی کیمپ ملتوی کر دیا گیا
آئندہ آنے والے ہفتوں میں پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کے لیے ایک محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے لاجسٹک اور آپریشنل مسائل کی فراہمی ایک چیلنج ہوگا۔ لہٰذاپاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے قبل ٹریننگ کیمپ منعقدنہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹ ٹیم کی جولائی کے اوائل میں انگلینڈ کے لیے مجوزہ تاریخ کو تبدیل کرکے جلد انگلینڈ روانگی پر ای سی بی سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں ا ضافی پریکٹس سیشنز میں ٹریننگ کا موقع مل سکے۔
علاوہ ازیں، کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ، انگلینڈ روانگی سے قبل لاہور میں اکھٹا ہونا اور ٹیم کی انگلینڈ میں ٹریننگ/میچ شیڈول کے حوالے سے جلد آگاہ کردیا جائے گا۔
پی سی بی نے کھلاڑیوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ موجودہ حالات میں کرکٹ گراؤنڈز میں ٹریننگ نہیں کرنی چاہیے اور انہیں سماجی فاصلوں کے پروٹوکلز پر سختی سے عملدرآمد کرنا چاہیے۔ یہ ہدایات ان کے اور ا ن کی فیملی کی بہتری کے لیے ہیں۔