بسم اللہ الرحمن الرحیم

کورونا وائرس

کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 67افراد جاں بحق، کل تعداد 2002ہوگئی، مصدقہ کیسز 98943 ہو گئے

اسلام آباد (صباح نیوز)

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 67 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد مجموعی تعداد 2002 ہو گئی، جبکہ مزید 4960 کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرہ افراد کی کل تعداد  98 ہزار 943 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 960 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 67 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 33 ہزار 465 مریض صحتیاب ہو گئے۔

پاکستان کا صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 37 ہزار 90 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 36 ہزار 364، خیبرپختونخوا میں 13 ہزار 01، بلوچستان میں 6 ہزار 221، اسلام آباد میں 4 ہزار 979، آزاد کشمیر میں 361 اور گلگت بلتستان میں 927 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 683 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 634، خیبر پختونخوا میں 561، اسلام آباد میں 49، گلگت بلتستان میں 13، بلوچستان میں 54 اور آزاد کشمیر میں 8 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 185 ٹیسٹ کیے گئے گئے جب کہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 60 ہزار 508 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ 

مزید پڑھیے  کورونا وائرس: ملک بھرمیں جاں بحق افراد کی تعداد1260، 20 ہزار 231 مریض صحتیاب، مصدقہ کیسز61 ہزار227 ہو گئے

Leave a Reply

Back to top button